جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

’’مداحوں کا دل لبھانے کیلئے نامناسب سین شوٹ کرنے کا کہا گیا‘‘

datetime 3  جولائی  2019 |

ممبئی(این این آئی)ملکا شراوت نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں پروڈیوسر نے شائقین کا دل لبھانے کے لیے ایک انتہائی نامناسب سین شوٹ کرنے کو کہا۔اداکارہ کے مطابق ماضی میں انہیں ایک پروڈیوسر نے کوریوگرافر کے ذریعے کہا کہ وہ ان کی کمر پر انڈے کو فرائی کرنے کا سین شوٹ کرنے کی

خواہش رکھتے ہیں۔ملکا شراوت نے بتایا کہ پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ ان کی کمر میں انڈے کو فرائی کرنے کا سین دیکھ کر مداح بے خوش ہوں گے اور اداکارہ کو انتہائی پرکشش اور خوبرو سمجھا جانے لگے گا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی نیم برہنہ کمر پر انڈے کو فرائی کرنے کا سین شوٹ کروانے سے معذرت کی، کیوں کہ ان کے خیال میں یہ بے حد فالتو سین تھا۔ملکا شراوت ماضی میں بھی یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ انہیں آف اسکرین رومانس کرنے کی پیش کش کی گئی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ماضی میں کہا گیا کہ جس طرح وہ اسکرین پر ہیروز سے رومانس کرتی ہیں، اسی طرح آف اسکرین بھی رومانس کریں۔اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ آف اسکرین رومانس سے انکار پر انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔جلد ہی ملکا شراوت کی ویب سیریز ’بو۔۔ سب کی پھٹے گی‘ ریلیز ہوگی، اس سیریز کے ساتھ ہی ملکا شراوت تقریباً 2 سال بعد اسکرین پر دکھائی دیں گی، ان کی آخری فلم ’زینت‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، اس سے قبل وہ 2015 کی فلم ’ڈرٹی پولٹکس‘ میں ںظر آئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…