پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ممبئی میں طوفانی بارشوں سے لاعلمی کا اظہار سنی لیون کو مہنگا پڑ گیا،اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی نژاد کینیڈین اداکارہ سنی لیون کو حالیہ دنوں بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے لاعلمی کا اظہار کرنا مہنگا پڑگیا۔اداکارہ سنی لیون نے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کھڑکی کے پاس ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے مسکراتے ہوئی باہر کا نظارہ کررہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی اس ٹویٹ کے ساتھ مداحوں سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ کیا بارش ہو رہی ہے ؟ میں نے غور نہیں کیا اور ساتھ ہی سنی لیون نے مزاحیہ ایموجی بھی بنایا۔سنی لیون کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ پر بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے حسن کی تعریف کی تو کچھ نے انہیں صورحال سے

آگاہ کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا لیکن کچھ صارفین کو سنی کی ٹویٹ پسند نہ آئی اور انہوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔مس بی نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے تمام بالی ووڈ اداکاروں کو بے حس قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھی آبادی میں رہنے والے لوگ مر رہے ہیں اور بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں اور ادھر آپ اْن کا مذاق اڑا رہی ہیں، شرم آنی چاہیے۔ایک صارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بستر چھوڑ کر باہر نکلیں تو آپ سب چیزوں پر غور کریں گی۔اے کے نامی شہری نے سنی لیون کی ٹویٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آدھا ممبئی بہہ گیا اور آپ نے کچھ غور ہی نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…