لاہور(این این آئی) اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق ڈرامہ سیریل ’’زرد بہار‘‘ کے اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ سیریل کی ڈائریکشن روبینہ اشرف دے رہی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ڈرامہ سیریل میں اداکار میکال ذوالفقار اور ثنا جاوید کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیا گیا ہے۔ دیگر کاسٹ میں سیمی راحیل، محمد احمد، عثمان
پیرزادہ اور ارسہ غزل شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سیریل تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے جس کا سکرپٹ نائلہ انصاری نے تحریر کیا ہے۔ واضح رہے کہ روبینہ اشرف سینئر ٹی وی آرٹسٹ ہیں اور پاکستان ٹی سی کے سنہرے دور سے شوبز سے وابستہ ہیں، اب وہ اداکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کے بعد ڈائریکشن میں اپنی صلاحیتیں آزما رہی ہیں۔