پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

عوام ٹیکس قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کرے، احسن خان

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ عوام ٹیکس قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کرے کیوں کہ ملک صرف ٹیکس سے ہی ترقی کرسکتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو دیتے ہوئے اداکار احسن خان نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ٹیکس کی ادائیگی ناگزیر ہے اور عوام ٹیکس قومی ذمہ داری سمجھ کر ادا کرے، ہم اپنے ملک پر تنقید تو کرتے ہیں لیکن یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ملک صرف ٹیکس سے ہی ترقی کرسکتا ہے۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے اور سوشل میڈیا پر ہر چیز کو برا بھلا کہنے کے بجائے لوگوں کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔احسن خان کا کہنا تھا کہ اب بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں، نئے لوگ بہترین کام کررہے ہیں لیکن سنیما گھروں کے مہنگی ٹکٹ نے عام لوگوں سے تفریح چھین لی، پہلے سو دو سو کا ٹکٹ ہوتا تھا اور اب ٹکٹ کی قیمت 700 یا 800 روپے ہے جس کیساتھ کھانا پینا علیحدہ ہے جو کسی بھی عام شہری کیلئے ممکن نہیں ہے، اس سلسلے میں ریلیف ضروری ہے۔احسن خان نے مزید کہا کہ فلاحی کام فیشن سمجھ کر نہیں بلکہ مذہبی اور معاشرتی ذمہ داری سمجھ کر کرتا ہوں کیونکہ اللہ اور اس کے رسول? نے بھی دوسروں کا خیال رکھنے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کہا ہے اس لیے میں زندگی بھر فلاحی کام جاری رکھوں گا۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں مستند فلاحی اداروں کے ساتھ ہی کام کرتا ہوں جب کہ میرے خیال میں پاکستانی بچوں کے روشن مستقبل کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی خوراک بہت ضروری ہے، میرا ارادہ ہے کہ مستحق بچوں کے لیے تعلیم عام کروں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…