منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

میں ایسے ماحول میں کام کرتی رہی جو مسلسل میرے ایمان میں مداخلت کرتا رہا جس سے میرا مذہب سے تعلق خطرے میں پڑگیا دنگل فلم سے مشہورزائرہ وسیم کابالی ووڈچھوڑنے کااعلان

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) سپرہٹ فلم ‘دنگل’ سے بولی ووڈ میں مشہور ہونے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی صنعت کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔انسٹاگرام میں ایک پوسٹ میں زائرہ وسیم نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کیرئیر کا انتخاب ان کے مذہبی عقائد پر اثرانداز ہورہا تھا۔انہوں نے لکھا ہے کہ میرے بولی وڈ میں 5 برس مکمل ہوگئے ہیں ۔

اس موقع پر میں اعتراف کرنا چاہتی ہوں کہ میں اپنے کام سے ملنے والی شناخت پر خوش نہیں، طویل عرصے سے مجھے لگ رہا تھا کہ میں کوئی اور شخصیت بننے کی جدوجہد کررہی ہوں، میں نے اب ان چیزوں کو کھوجنا اور محسوس کرنا شروع کیا ہے جن کے لیے میں اپنا وقت، کوششیں اور جذبات مختص کرنا چاہتی ہوں اور ایک نئے طرز زندگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کررہی ہوں۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مجھے یہ احساس ہونے لگا کہ شاید میں اس انڈسٹری میں اچھی طرح فٹ ہوجائوں مگر میں یہاں سے تعلق نہیں رکھتی، اس شعبے سے مجھے بہت محبت، تعاون اور ستائش ملی، مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ مجھے لاعلمی کے راستے پر لے گیا، کیونکہ میں خاموشی اور لاشعوری طور پر ایمان سے باہر نکلنے لگی۔زائرہ وسیم کا کہنا تھا کہ میں مسلسل اپنے خیالات اور وجدان سے مفاہمت کے لیے اپنی روح سے جنگ کررہی تھی تاکہ اپنے ایمان کا تصور مستحکم کرسکوں مگر میں بری طرح ناکام ہوئی، اور ایسا صرف ایک بار نہیں بلکہ سو بار ہوا۔ میں ایسے ماحول میں کام کرتی رہی جو مسلسل میرے ایمان میں مداخلت کرتا رہا جس سے میرا مذہب سے تعلق خطرے میں پڑگیا، مگر میں اسے نظرانداز کرکے آگے بڑھتے ہوئے خود کو قائل کرنے کی کوشش کرتی رہی کہ میں ٹھیک کررہی ہوں اور اس میں متاثر نہیں ہوں گی۔

مگر اس سے میری زندگی سے رحمت ختم ہوگئی۔18 سالہ اداکارہ نے لکھا ‘برکت وہ لفظ ہے جس کے معنی صرف خوشی، تعداد یا رحمت نہیں، بلکہ استحکام کے خیال پر توجہ مرکوز کرنا بھی ہے، جس کے بارے میں مجھے بہت زیادہ جدوجہد کرنا پڑرہی تھی’۔زائرہ وسیم کے مطابق ‘مجھے اپنے اس فیصلے پر برقرار رہنے کے لیے خود سے لڑنے میں جتنی بھی مشکل کا سامنا کیوں نہ ہو، میں ایک دن ایسی شخصیت کے طور پر سامنے آئوں گی جس کا مقصد خود کو بدلنا ہوتا ہے اور میں بہت جلد بدل کر دکھائوں گی، میں اپنے خیالات سے جنگ جاری رکھوں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…