جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عالیہ بھٹ نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا

datetime 30  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اب یوٹیوب پر ویڈیوز کے ذریعے نا صرف لوگوں کو تفریح فراہم کریں گی بلکہ اس کے ذریعے پیسے بھی بنائیں گی۔انسٹاگرام اورٹوئٹر کے بعد اب عالیہ بھٹ نے ڈیجیٹل دنیا میں ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا اور اب عالیہ بھٹ فلموں کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے مداحوں کو تفریح فراہم کریں گی۔عالہ بھٹ نے اپنا یوٹیوب چینل

لانچ کرنے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا اور تقریباً ڈھائی منٹ پر مشتمل اپنی پہلی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے پردے کے پیچھے کی عالیہ بھٹ کو متعارف کروایا اس کے علاوہ ویڈیو میں انہوں نے اپنی زندگی کے مزاحیہ پلوں کو بھی شامل کیا اوربتایا کہ شوٹنگ کے دوران وہ لوگ کتنا مزہ کرتے ہیں۔عالیہ بھٹ نے چینل لانچ کرنے کا مقصد بتاتے ہوئے کہاکہ وہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام کی دنیا میں قسمت آزمائی کرچکی ہیں اور اب وہ یوٹیوب کی دنیا میں قسمت آزمانا چاہتی ہیں۔ عالیہ بھٹ کے چینل کو صرف ایک دن میں تین لاکھ 60 ہزار لوگوں نے سبسکرائب کیا جب کہ اب تک اس چینل کو 2.2 ملین (22 لاکھ سے زائد)لوگ سبسکرائب کرچکے ہیں۔عالیہ بھٹ کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے 2014 میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیاتھا لیکن وہ یوٹیوب پر زیادہ سرگرم نہیں ہیں پریانکا کے علاوہ اداکارہ گوہر خان بھی اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرچکی ہیں اور ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 16 لاکھ سے زیادہ ہے۔واضح رہے کہ یوٹیوب پر ویڈیوز کی مونیٹائزیشن کے ذریعے پیسے کمانے کا رجحان پاکستان اوربھارت دونوں جگہ ہے جہاں لوگ ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ڈالرز میں پیسے کماتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…