بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے پیسے کمانے کے لئے کونسا نیا کام شروع کر دیا

29  جون‬‮  2019

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اب یوٹیوب پر ویڈیوز کے ذریعے پیسے بنائیں گی۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق انسٹاگرام اورٹوئٹر کے بعد اب عالیہ بھٹ نے ڈیجیٹل دنیا میں ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا اور اب عالیہ بھٹ فلموں کے ساتھ یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے مداحوں کو تفریح فراہم کریں گی۔عالہ بھٹ نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا اور تقریباً ڈھائی منٹ پر مشتمل

اپنی پہلی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے پردے کے پیچھے کی عالیہ بھٹ کو متعارف کروایا اس کے علاوہ ویڈیو میں انہوں نے اپنی زندگی کے مزاحیہ پلوں کو بھی شامل کیا اوربتایا کہ شوٹنگ کے دوران وہ لوگ کتنا مزہ کرتے ہیں۔عالیہ بھٹ نے چینل لانچ کرنے کا مقصد بتاتے ہوئے کہاکہ وہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام کی دنیا میں قسمت آزمائی کرچکی ہیں اور اب وہ یوٹیوب کی دنیا میں قسمت آزمانا چاہتی ہیں۔ عالیہ بھٹ کے چینل کو صرف ایک دن میں تین لاکھ 60 ہزار لوگوں نے سبسکرائب کیا جبکہ اب تک اس چینل کو 2.2 ملین (22 لاکھ سے زائد)لوگ سبسکرائب کرچکے ہیں۔عالیہ بھٹ کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے 2014 میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیاتھا لیکن وہ یوٹیوب پر زیادہ سرگرم نہیں ہیں پریانکا کے علاوہ اداکارہ گوہر خان بھی اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرچکی ہیں اور ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 16 لاکھ سے زیادہ ہے۔واضح رہے کہ یوٹیوب پر ویڈیوز کی مونیٹائزیشن کے ذریعے پیسے کمانے کا رجحان پاکستان اوربھارت دونوں جگہ ہے جہاں لوگ ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ڈالرز میں پیسے کماتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…