منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی فلم انڈسٹری کو بالی ووڈکے مقابلے پر دیکھنے کی خواہشمندہوں : نیلم منیر

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)اداکارہ نیلم منیرنے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بالی ووڈکے مقابلے پر دیکھنے کی خواہشمندہوں،پہلی دو فلموں میں میرے مد مقابل دو خانز نے کردار ادا کیا جو میرے لئے خوش بختی کی علامت ثابت ہوئے شاید مستقبل میں فواد خان کیساتھ کام کرنے کا موقع مل جائے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نیلم نے کہا کہ بالی ووڈ بڑی انڈسٹری ہے جہاں سالانہ سینکڑوں فلمیں بنتی ہیں اور ابھی ہم اس سے بہت پیچھے ہیں۔ اگر ہم بھی ٹھان لیں تو لالی ووڈ کو مقابلے پر کھڑا کیا جا سکتا ہے ۔ ہم ایسا لائحہ عمل مرتب

کرناہوگا کہ پاکستان میں بھی تسلسل کیساتھ فلمیں بنیں اور ہمیں اپنی فلموں کو دوسرے ممالک میں بھی نمائش کیلئے پیش کرنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔ نیلم منیر نے کہا کہ میرے کیرئیر کی ابتدائی دونوں فلمیں کامیاب ہوئی ہیں ۔ فلم ’’چھپن چھپائی ‘‘میں احسن خان اور ’’ رانگ نمبرٹو‘‘ میں سمیع خان نے میرے مد مقابل کام کیا اوردونوں خانز میرے لئے خوش بختی کی علامت ثابت ہوئے ، شاید مستقبل میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل جائے اور خانزکے ساتھ کامیابی کی میری ہیٹرک مکمل ہو جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…