لاہور(این این آئی)پاکستان کے نامورگلوکار عارف لوہارنے کہا ہے کہ پاکستان کی اپنی ثقافت کی وجہ سے پوری دنیا میں منفردپہچان ہے ، فنکاراورکھلاڑی پوری دنیا میں اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں اس لئے میں نے ہمیشہ اپنے ملک کا روشن اورمثبت چہرہ روشناس کرانے کی کوشش کی ہے ۔ ایک انٹرویو میں عارف لوہارنے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ،میری کوشش رہی ہے
کہ پنجاب کی خوبصورت ثقافت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کروں او راس میں کامیاب بھی رہا ہوں ۔ میں نے اپنے فن کے ذریعے امن ،محبت اور پیار کی بات کی ہے جس سے دنیا کو یہ باور کرانے میں مدد ملی ہے کہ پاکستانی پر امن قوم ہیں اور امن کو فروغ دے رہے ہیں ۔ عارف لوہار نے تجویز دی کہ غیر ملکیوں کو پاکستان کی سیاحت کی جانب راغب کرنے کے لئے مختلف شعبوں پر مشتمل بیرون ممالک روانہ کئے جائیں۔