لاہور(این این آئی) نامور اداکار معمر رانانے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں اور انشا اللہ ہم نہ صرف سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرینگے بلکہ ٹائٹل بھی جیتیں گے ،کروڑوںعوام کرکٹ سے لگائورکھتے ہیں اور قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر جذبات میں آجا نا فطرتی عمل ہے۔ایک انٹرویو میں معمررانا نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں کو بھرپور
سپورٹ کیا ہے لیکن میں ہرگز اس حق میں نہیں کہ ناقص کارکردگی پر کھلاڑیوں کی نجی زندگی یا فیملی پر تنقید کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اگرپاکستانی قوم جیت پر خوشی مناتی ہے توہم ہار کو برداشت کرنے کا بھی حوصلہ رکھتے ہیں او رہم نے یہ ثابت کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں اور انشا اللہ گرین شرٹس فتحیاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے۔