منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

ملائیکا اروڑا کا خود سے 11 سال چھوٹے ارجن کپور سے تعلق کا اعلان

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائیکا اروڑا کے رشتے کے حوالے سے کئی رپورٹس طویل وقت سے سامنے آرہی تھیں۔یہ دونوں اداکار متعدد ایوانٹس اور مقامات پر ایک ساتھ نظر تو آئے، تاہم رپورٹرز کے پوچھنے کے باوجود ان دونوں نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔حال ہی میں رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ ملائیکا اروڑا کچھ روز کے لیے چھٹیاں منانے

بھارت امریکا روانہ ہورہی ہیں اور اس دوران اداکار ارجن کپور بھی ان کے ساتھ اس ٹرپ پر موجود ہوں گے۔دونوں اداکاروں نے تو اس ٹرپ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا البتہ چند روز بعد ان کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، جس کے بعد ملائیکا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی چھٹیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کردی۔ملائیکا اور ارجن تو ہمیشہ ایک دوسرے کو اپنا اچھا دوست کہتے آرہے تھے تاہم اس ٹرپ پر ایک ساتھ جانے کے بعد سے ان دونوں کے تعلقات کے حوالے سے مزید خبریں سامنے آنے لگی۔اور اب بولی وڈ اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام پر ارجن کپور کے ہمراہ ایک رومانوی تصویر شیئر کرکے اپنے تعلق کا اعلان کردیا۔رپورٹس کے مطابق یہ دونوں اداکار امریکا میں ارجن کپور کی سالگرہ خفیہ طور پر منانے کے لیے گئے تھے۔یاد رہے کہ ملائیکا اروڑا کو سوشل میڈیا پر خود سے 11 برس چھوٹے ارجن کپور سے تعلق رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ارجن کپور کی بات کی جائے تو ان کا نام بھی کئی اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا، جن میں پرینیتی کپور، شردہا کپور اور عالیہ بھٹ شامل ہیں۔تاہم ارجن کپور ملائیکا اروڑا کے ساتھ اپنے تعلق پر کافی سنجیدہ رہے۔ایسی رپورٹس بھی کئی بار سامنے آئیں کہ ملائیکا سے تعلقات پر ارجن کپور کے والد پروڈیوسر بونی کپور ان سے خوش نہیں، جبکہ وہ کئی مرتبہ ارجن کپور کو ملائیکا کو چھوڑنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔جبکہ سلمان خان بھی اپنے بھائی کی سابق اہلیہ سے تعلق رکھنے پر ارجن کپور سے ناراض ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…