اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

دپیکا پڈوکون اپنے والد کا کردار ادا کرنے کی خواہش مند

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے والد کے کردار سے متعلق انوکھی خواہش کا اظہار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون نے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلموں میں اپنے والد پراکاش پڈوکون کا کردار نبھانا چاہیں گی کیوں کہ وہ بھارت کے پہلے شخص ہیں جنہوں نے آل انگلینڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپ جیتی تھی۔دپیکا نے یہ بھی کہا کہ میں اس بات کو سمجھتی ہوں کہ میرے سامنے صنف کا مسئلہ درپیش ہے لیکن اگر مجھے کسی کھلاڑی کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا تو میں اپنے والد کا کردار یا اس دور کے لیجنڈ کھلاڑیوں کا

کردار نبھانا پسند کروں گی۔اداکارہ نے یہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ والد نے محدود وسائل، فنڈز اور دیگر سہولیات کی کمی کے باوجود جن حالات میں کامیابیاں حاصل کیں اور اْن کی لگن اور کامیابی نے انہیں جو مقام دلایا وہ قابل تعریف اور میرے نزدیک بہت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اب پہلے جیسے حالات نہیں ہیں۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون ان دنوں میگنا گلزار کی فلم ’چھپاک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں، یہ فلم اگلے سال 2020ء میں 10 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…