منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

فرح خان نے روہت شیٹھی کو مشکل ترین بھارتی ڈائریکٹر قرار دیدیا

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) ڈائریکٹر اور اداکارہ فرح خان نے روہت شیٹھی کو مشکل ترین ڈائریکٹر قرار دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شیٹھی کا شمار بھارت کے کامیاب ترین ڈائریکٹر میں ہوتا ہے، ان کی تین فلمیں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہیں اور ملک کے

مشہور فلم ڈائریکٹر ہیں وہ اس وقت اپنی چوتھی فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کا نام ’’سوریا ونشی‘‘ ہے، اس فلم کے مرکزی کرداروں میں اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار اکشے شمار شامل ہیں۔روہت شیٹھی کو مشکل ترین ڈائریکٹر قرار دیتے ہوئے فرح خان نے اپنی انسٹا گرام میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کامیابی کا خواب دیکھتے ہیں۔ کچھ لوگ بہت سخت محنت کرتے ہیں اس کی ایک مثال روہت شیٹھی اور   کترینہ کیف ہے جو رات کے تین بجے فلم سوریا ونشی کے فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں۔روہت شیٹھی کی اس فلم میں مشہور گانا ’’ٹپ ٹپ برسا پانی‘‘ ایک مرتبہ پھر سننے کو ملے گا جس میں اداکارہ قطرینہ کیف ڈانس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ اس فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم آئندہ سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس کا متوقع طور پر بالی ووڈ کے کنگ سلمان خان کی آنے والی فلم ’’انشاء اللہ‘‘ کیساتھ مقابلہ ہو سکتا ہے جس کے بعد اطلاعات ہیں کہ روہت شیٹھی چاہتے ہیں کہ ’’سوریا ونشی‘‘ فلم کی ریلیز کی تاریخ کو تبدیل کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…