ماورہ حسین کاایسا اقدام جس نے پورے ملک میں دھوم مچا دی،نئی مثال قائم

27  جون‬‮  2019

کراچی(این این آئی) لالی ووڈ اداکارہ ماورہ حسین نے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک غریب نوجوان کی یونیورسٹی فیس کی ادائیگی کا اعلان کردیا۔ماریہ احمد نامی خاتون صارف نے ماورہ حسین کی انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے بھائی کی یونیورسٹی فیس کی ادائیگی کیلئے مدد کی اپیل کی ۔

اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ ’ سالگرہ مبارک ہو میرے ہیرو، ہمیشہ ایسے ہی شاندار انسان رہنا جیسا کہ تم اب ہو، آپ کی سالگرہ پر میں دعا گو ہوں کہ یہ سال آپ کیلئے بہت زیادہ پیار، خوشیاں اور کامیابیاں لے کر آئے۔‘ماریہ کے مطابق ان کے والدین 2005 میں آزاد کشمیر کے زلزلے میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے ۔ وہ اور اس کا بھائی انتہائی مشکل حالات میں بھی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھائی ایک دکان پر ملازمت کرتا ہے جبکہ اور ہوم ٹیوشن بھی پڑھاتا ہے۔ماریہ نے بتایا کہ ’آج میرے بھائی کا داخلہ ملک کی اچھی یونیورسٹی میں ہوا ہے مگر ہم اتنے غریب ہیں کہ داخلہ فیس نہیں ادا کر سکتے، اگر بھائی نے فیس جمع نہ کرائی تو داخلہ ضائع ہو جائے گا اور اس کی پوری زندگی کی محنت پر پانی پھیر جائے گا۔‘ ماریہ نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کی فیس کیلئے یہاں درخواست کرنے پر شرمندہ ہیں ۔ انہوں نے ان تمام لوگوں سے رابطہ کرنے کی درخواست کی جو ان کے بھائی کی فیس ادا کرنے کی استطاعت رکھتے ہوں۔خاتون فالور کی درخواست پر اداکارہ ماورہ حسین نے فوری جواب دیا اور کہا کہ انہیں یونیورسٹی فیس براہ راست ادا کرنے میں خوشی ہوگی۔ میں آپ کو ڈائریکٹ میسج نہیں کرسکتی اس لیے مجھے اپنی تفصیلات سے آگاہ کردیں جس کے بعد میری ٹیم آپ سے جلد از جلد رابطہ کرے گی۔ اداکارہ نے خاتون کو نصیحت کی کہ وہ اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھیں کیونکہ اگر اللہ نے آپ سے کچھ لیا ہے تو وہ اس سے بہتر چیز کے ساتھ آپ کو نوازے گا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…