منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

گلوکارہ کارڈی بی پر ڈانس کلب کی ویٹرس پر تشدد کا الزام

datetime 27  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)معروف امریکی گلوکارہ اور ریپر کارڈی بی پر امریکی عدالت میں برہنہ ڈانس کلب کی 2 خواتین ویٹرس پر تشدد کرنے کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔گریمی اور بی ای ٹی ایوارڈ یافتہ 26 سالہ گلوکارہ و ریپر کارڈی بی پر ڈانس کلب کی 2 خواتین ویٹرس بہنوں پر تشدد کرنے اور انہیں ہراساں کرنے سمیت مجموعی طور پر 12 الزامات ہیں۔ریپر و گلوکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے نہ صرف

خود ان ویٹرس بہنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ انہوں نے کرائے کے 2 افراد سے بھی ان پر تشدد کروایا۔کارڈی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈانس کلب کی 23 اور 24 سالہ بہنوں کو گزشتہ برس اس وقت ستمبر میں تشدد کا نشانہ بنایا جب انہوں نے وہاں پرفارمنس کی تھی اور انہیں ان بہنوں کے کردار پر شبہ ہوا۔کارڈی بی نے جن دو ویٹرس بہنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ان میں سے 23 سالہ ویٹر پر گلوکارہ نے سنگین الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ ویٹر نے ان کے شوہر سے جسمانی تعلقات استوار کیے۔اسی کیس کے سلسلے میں گلوکارہ کارڈی بی گزشتہ برس اکتوبر میں پولیس کے سامنے پیش ہوئی تھیں اور بعد ازاں متاثرہ ویٹرس بہنوں نے ان پر مقدمہ دائر کردیا۔اسی کیس میں ویٹرس بہنوں نے گلوکارہ کو عدالت سے باہر ڈیل کرنے کی پیش کش بھی کی تھی اور پیسوں کے عوض مقدمہ واپس لینے کا بھی کہا تھا، مگر گلوکارہ نے ان کی پیش کش مسترد کردی تھی۔اسی کیس کی 25 جون کو ہونے والی سماعت میں کارڈی بی اپنے وکلاء سمیت نیویارک کی عدالت میں پہنچیں، جہاں ان پر تشدد اور ہراساں کرنے کے الزامات سمیت مجموعی طور پر 12 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی جانی تھی۔کارڈی بی پر تشدد اور خواتین کو ہراساں کرنے سمیت 12 الزامات کے تحت فرد جرم سنائے جانے کی مختصر سماعت ہوئی، جس میں گلوکارہ پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد مقدمے کی آئندہ سماعت رواں برس ستمبر کو کرنے کا اعلان کیا، جس میں گلوکارہ کو پیش ہونے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…