منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

خواتین پر تشدد پیش کرتی فلم’’کبیر سنگھ‘‘ کامیاب

datetime 27  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار شاہد کپور کی فلم’’کبیر سنگھ‘‘ ریلیز ہونے کے فوری بعد کامیاب ثابت ہوگئی تاہم اسے کئی تجزیہ کار شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔فلم ’’کبیر سنگھ‘‘ رواں سال 21 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، جس کے بعد اس کے ریویوز سامنے آئے، جہاں کئی تجزیہ کاروں نے فلم میں شاہد کی اداکاری کو سراہا وہیں بہت سے تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ

اس فلم میں خواتین کی مخالفت دکھائی ہے، جبکہ انہوں نے ہدایت کار پر الزام لگایا کہ فلم میں خواتین پر ظلم کرنے والے کردار کو ہیرو کے طور پر پیش کیا۔یاد رہے کہ فلم میں شاہد کپور نے ایک میڈیکل کالج میں پڑھنے والے طلبہ کا کردار نبھایا جو آگے جاکر ایک کامیاب سرجن بنتا ہے۔اس سفر میں اسے اپنے کالج کی ایک لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے، جبکہ اس کا غصہ اسے کئی بار مشکلات کا شکار بھی بناتا ہے۔فلم میں شاہد کپور کو شدید نشے کا عادی بھی دکھایا، جو اپنے پیار کی جدائی کے بعد خود کو تباہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔تجزیہ کاروں نے فلم میں شاہد کے اس ہی کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ایک سین کو خاص طور پر ہائی لائٹ کیا جس میں شاہد کپور نے فلم کی مرکزی اداکارہ کو تھپڑ مارا، جبکہ ایک موقع پر انہیں یہ تک کہا کہ کالج میں ان کی کوئی پہچان نہیں، بلکہ اسے صرف کبیر کی گرل فرینڈ ہونے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ شاہد کپور کی فلم نے ریلیز کے صرف ایک ہفتے میں بھارت میں 130 کروڑ روپے کمالیے۔فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے روز 20 کروڑ کمائے، جبکہ دوسرے روز 23 کروڑ روپے کے قریب حاصل کیے۔اتوار کو فلم نے 28 کروڑ روپے کے قریب کمائے جس کے بعد پیر کو 18 کروڑ روپے کے قریب حاصل کیے۔گزشتہ روز فلم نے 16 کروڑ روپے کے قریب کا بزنس کیا۔خیال رہے کہ ’کبیر سنگھ‘ تیلگو فلم ’ارجن ریڈی‘ کا ہندی ریمیک ہے۔فلم میں شاہد کپور کے ساتھ ساتھ کیارا اڈوانی نے اہم کردار نبھایا، جبکہ اس کی ہدایات سندیپ ریڈی ونگا نے دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…