لاہور(این این آئی) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ قدرت نے میرے ذمے جو کام لگایا ہے اسے احسن طریقے سے نبھا رہا ہوں ،میری چار نسلیں شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور مجھے اس پر فخر ہے ۔ایک انٹر ویو میں عرفان کھوسٹ نے کہا کہ والد سلطان کھوسٹ کے بعد میں نے اس شعبے میں نام کمایا ،اس کے بعد میرے بچے اور اب ان کے بچوں نے بھی شوبز میں قدم رکھاہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں ہی
شوبزکی دنیا میں آ گیا تھا اور میں نے بڑے مشکل حالات دیکھے ہیں لیکن مسلسل محنت جاری رکھی جس کا مجھے پھل بھی ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کا فرنانبردار تھا اورمیرے بچے بھی میرے تابعدار ہیں جس پر دل کو بہت اطمینان ہے ۔عرفان کھوسٹ نے کہا کہ میری ابتداء ریڈیو پاکستان سے ہوئی جہاں تلفظ پر بڑا دھیان دیا جاتا تھا اور اسی وجہ سے جو اداکار ریڈیو سے سیکھ کر آئے ہیں ان کے تلفظ بہت بہترہیں۔