اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ٹی وی اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں انتقال کر گئیں،ان کی عمر 73 برس تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی وی کی معروف اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں انتقال کرگئیں،چند روز قبل انہیں دل کی تکلیف ہوئی تھی جس پر اداکارہ
کو کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ذہین طاہرہ ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد آج انتقال کرگئیں،ان کی عمر 73 برس تھی۔اداکارہ ذہین طاہرہ نے 700 سے زائد ڈراموں میں کام کیا۔ڈرامہ سیریل’’خدا کی بستی‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔