رنبیر بہترین انسان ہونے کے ساتھ بہت اچھے اداکار بھی ہیں : عالیہ بھٹ

26  جون‬‮  2019

ممبئی (یواین پی)بولی وڈ اداکار عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور طویل عرصے تک اپنے افیئر کے حوالے سے خاموش رہے، تاہم اب ان دونوں نے میڈیا کے سامنے ایک دوسرے سے متعلق بات کرتے نظر آتے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ ان کے بوائے فرینڈ اداکار رنبیر کپور نے ان کی کام کو لے کر بے چینی کو دور کرنے میں ان کی کافی مدد کی۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ یہ رشتہ نہیں۔

دوستی ہے، میں بہت ایمانداری سے یہ کہہ سکتی ہوں کہ یہ نہایت خوبصورت احساس ہے، میں اس وقت ایسا محسوس کررہی ہوں جیسے بادلوں اور ستاروں پر چل رہی ہوں۔اداکار نے مزید کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہم دو الگ شخصیت کے لوگ ہیں جو اپنی پروفیشنل زندگی بہترین انداز میں گزار رہے ہیں، رنبیر مسلسل شوٹنگ میں مصروف ہے اور میں بھی فلموں میں کام کررہی ہوں، یہ ایک ایسا موقع ہے جب ہم بہت زیادہ ایک ساتھ نظر نہیں آتے اور یہی ایک اچھے رشتے کی پہچان ہے، بس ہمارے رشتے کو کسی کی نظر نہ لگے۔26 سالہ عالیہ نے مزید بتایا کہ وہ رنبیر کپور کے ماضی میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ افیئرز سے واقف ہیں، جس پر ان کا ماننا ہے کہ رنبیر مشکل نہیں ہیں، وہ بہترین انسان ہیں، بس ان کا ماضی منفی رہا، لیکن اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ یہ کسی بھی شخص کی زندگی کا حصہ ہوسکتا ہے۔عالیہ نے رنبیر کپور سے اپنی پہلی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ جب میں رنبیر کپور سے اپنی زندگی میں پہلی بار ملی تو مجھے اندازہ ہوا کہ وہ کتنے سادے ہیں، وہ ایک بہترین انسان ہونے کے ساتھ ایک بہت اچھے اداکار بھی ہیں۔خیال رہے کہ دونوں اداکاروں نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔جس کے بعد سے ان کی شادی کی خبریں میڈیا میں سامنے آرہی ہیں۔رنبیر کپور سے شادی کرنے کے حوالے سے عالیہ بھٹ نے کہا کہ اس وقت اگر کوئی سوال مجھے سب سے زیادہ پریشان کرتا ہے تو وہ یہی ہے، ہر صبح میں اٹھتی ہوں اور میرے سامنے خبر آتی ہے کہ میں شادی کررہی ہوں، لیکن رنبیر کو ان سب کی عادت ہے۔ رنبیر سے تعلقات استوار کرنے سے قبل عالیہ نے سدھارتھ کو چھوڑ دیا۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اس وقت ایک ساتھ اپنی پہلی فلم ’’براہمسٹرا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو رواں سال ریلیز ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…