ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی نے راہیں جدا کرلیں دونوں اداکاروں کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے سے ان بن چل رہی تھی

26  جون‬‮  2019

ممبئی(یواین پی) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔ٹائیگر اور دیشا پٹانی کے درمیان گزشتہ تین سال سے قربتیں دیکھنے میں آرہی تھیں، اکثر دونوں اداکار ہر جگہ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے نظر آتے تھے لیکن دونوں نے کبھی بھی

کھل کر ایک دوسرے سے کسی بھی تعلق کا اعتراف نہیں کیا اور نہ ہی تردید کی۔دونوں اداکاروں کے درمیان کئی بار تنازع بھی دیکھنے میں آیا۔ ابتداء میں ہریتھیک روشن کو بھی اس تنازع کی وجہ قرار دیا جانے لگا لیکن کچھ دن بعد یہ جوڑی تمام تر اختلافات بھلا کر ایک ہوجاتی لیکن اب دونوں اداکاروں کے مداحوں کے لیے بْری خبر یہ ہے کہ ٹائیگر اور دیشا نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔ ٹائیگر اور دیشا کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے سے رشتے کو لے کر ان بن چل رہی تھی جس کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے دوری اختیار کرلی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دنوں کے درمیان تنازع تو تھا لیکن وہ کبھی بھی اس تنازع کو میڈیا کے سامنے نہیں لانا چاہتے تھے کیوں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا بھی چاہتے تھے جس کے بعد اب یہ فیصلہ کر لیا گیا کہ محبت کے رشتے کے بجائے اب صرف دوستی کا رشتہ قائم رہے گا۔واضح رہے کہ ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی اب تک فلم ‘ باغی ٹو‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…