جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ماہرہ خان کو سرخ لباس نے چکرا کر رکھ دیا فلم’’پرے ہٹ لو‘‘میں شہریار منور اور مایہ علی کے ہمراہ اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

datetime 26  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(یواین پی) اداکارہ ماہرہ خان کو بھاری بھرکم سرخ لباس میں چکر کاٹنے کی شوٹنگ نے چکرا کر رکھ دیا۔حال ہی میں شہریار منور، مایہ علی اور ماہرہ خان کی فلم ’پرے ہٹ لو‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا جسے اب تک یوٹیوب پر لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔ فلم کی اصل کہانی شہریار منور اور

مایہ علی کے گرد گھومتی ہے تاہم ماہرہ خان بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں ماہرہ خان کی انٹری ایک کلاسیکل گیت کے ذریعے دکھائی گئی ہے۔کلاسیکل گیت میں ماہرہ خان نے سرخ لباس زیب تن کیے اتنی خوبصورتی سے رقص کیا ہے کہ ہر کوئی سوشل میڈیا پر اداکارہ کی تعریف کیے بنا نہیں رہ پار رہا تاہم نظر آنے والے ماہرہ خان کے سرخ لباس نے ماہرہ خان کو دلکش اور حسین تر بنانے میں اہم کردار ادا کیا وہیں اس ڈریس نے ماہرہ خان کو چکرا کر رکھ دیا۔ٹوئٹر پر ثاقب سلیم نامی صارف نے فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں ماہرہ خان کے سرخ لباس میں رقص کی ایک تصویر شیئر کی اور ماہرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سارا ٹریلر ایک طرف اور ماہرہ خان کا سرخ لباس میں گول چکر ایک طرف۔ماہرہ خان نے اپنے اس صارف کی بات پر کہا کہ یہ لباس بہت بھاری تھا جس نے مجھے چکر کے دوران چکرا کر رکھ دیا تھا۔عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں شہریار منور اور مایہ علی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جب کہ ماہرہ خان بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ فلم عیدالاضحی موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…