لاس اینجلس ( آن لائن )امریکی ا داکار ون ڈیزل نے مشل روڈریگیز کے ساتھ فلم فاسٹ اینڈ فیوریئس9 کی عکس بندی شروع کر دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ون ڈیزل نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مشل روڈریگیز کے ساتھ فلم فاسٹ اینڈ فیوریئس9 کی عکس بندی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کی فلموں کو پسند کرتے ہیں ۔ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس9 کے ہدایت کار جسٹن لین ہیں۔ فلم9 اپریل2020 میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی