آکسفورڈ یونیورسٹی پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان کو آج ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیگی نامور تعلیمی ادارے سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ موسیقی سے لگاؤ نے آج مجھے بلندیوں تک پہنچا دیا،راحت فتح علی

26  جون‬‮  2019

لاہور(آن لائن) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے گی۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی راحت فتح علی خان کو آج بدھ کو موسیقی میں گراں قدر خدمات پر اعزازی ڈگری دے گی۔نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ دنیا کے نامور

تعلیمی ادارے سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ موسیقی سے لگاؤ نے آج مجھے بلندیوں تک پہنچا دیا۔اعزازی ڈگری ملنے کے بعد راحت فتح علی خان 27 جون کو اکسفورڈ ٹاؤن ہال میں پر فارم بھی کریں گے۔واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تقریب میں 8 افراد کو خدمات کے اعتراف میں اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا جبکہ موسیقی کے میدان میں دنیا بھر سے 2 افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔ موسیقی سے منتخب ہونے والی دوسری شخصیت ’’یویوما‘‘ کا تعلق چائنہ سے ہے۔یاد رہے کہ سال 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے ریہرسل ہال کو راحت فتح علی خان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔کچھ عرصہ قبل راحت فتح علی خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے ملنے والے ڈگری کو اپنے خاندان کے نام کرتا ہوں۔اْن کا کہنا تھا کہ میرے 1200 سے زیادہ شاگرد ہیں جو قوالی سیکھ رہے ہی اور یہ فن 600 سال سے موجود ہے۔ وہ سب سے پہلے پاکستان اور پھر دوسرے ممالک کو ترجیح دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…