جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

شاہ رخ خان نے فلم ’’زیرو ‘‘ کی ناکامی کے بعد مزید نئی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

datetime 23  جون‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے فلم ’زیرو‘ کی ناکامی کے بعد مزید نئی فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلمیں نہ کرنے کی وجہ بتائی کہ اس وقت نہ تو مجھے کسی فلم کی پیشکش ہوئی ہے اور نہ ہی میں اس وقت کسی فلم میں کام کر رہا ہوں کیوں کہ عام طور سے یہ ہوتا ہے کہ جب آپ کی کسی فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے قریب ہوتی ہے تو آپ دوسرے پروجیکٹ پر کام شروع کر دیتے ہیں۔کنگ خان نے یہ بھی کہا کہ

میں فلم ’زیرو‘ کی ریلیز کے بعد گزشتہ 3 سے 4 ماہ تک دوسری فلموں میں کام کے حوالے سے مصروف رہا لیکن اب میرا کوئی ارادہ نہیں کیوں کہ ابھی میرا دل اجازت نہیں دے رہا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے کچھ وقت اپنے لیے رکھنا چاہیے تاکہ میں فلمیں دیکھوں، کہانیاں سنوں اور کتابیں پڑھوں۔شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ میری بیٹی کی پڑھائی چل رہی ہے جب کہ بیٹے آریان خان کی تعلیم مکمل ہونے والی ہے بس یہی وجہ ہے کہ میں اب زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…