وینا ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ہونے والی لڑائی کم نہ ہو سکی

19  جون‬‮  2019

لاہور(این این آئی)وینا ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ہونے والی لڑائی کم نہ ہو سکی- بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے ماضی کے گڑھے مردے اکھاڑے جانے پر پاکستانی اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا کا اپنا ماضی متنازع رہا ہے اور لوگ ان کے لباس پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اپنا ٹوئٹر اکائونٹ خود استعمال کرتی ہیں۔پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ کے حوالے سے وینا ملک نے برطانوی نشریاتی ادارے انڈپینڈنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی کی ذاتی زندگی کو نشانہ نہیں بنایا تھا بلکہ ثانیہ مرزا کے بچے کے بارے میں بات کی تھی ، جب آپ سوشل میڈیا پر کوئی چیز شیئر کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اس پر کوئی بھی تبصرہ کر سکتا ہے۔وینا ملک کے مطابق انہیں ثانیہ مرزا کے ان کے ماضی پر تبصرے پر ہنسی آئی کیونکہ بھارتی ٹینس سٹار کا اپنا ماضی انتہائی متنازع رہا ہے، اور لوگ ان کے لباس پر تنقید کرتے رہے ہیں،’ میرے بارے میں جو بات ثانیہ مرزا نے کی وہ میرا ذاتی انتخاب نہیں تھا وہ میرا کریئر تھا۔خیال رہے کہ وینا ملک نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شیشہ کیفے میں اپنے بچے کے ساتھ موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس پر بھارتی ٹینس سٹار نے جوابی وار کرتے ہوئے وینا ملک کی جانب سے کرائے جانے والے نیم برہنہ فوٹو شوٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے واضح کیا کہ وہ اپنا ٹوئٹر اکائونٹ خود استعمال کرتی ہیں، ’نہ تو میں کسی سیاسی جماعت کو نشانہ بناتی ہوں اور نہ ہی کسی مخصوص سیاسی شخصیت کو، یہ سب پورے سیٹ اپ کے بارے میں ہے۔ میری وہی سوچ ہے جو ایک عام پاکستانی سوچتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…