بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ پرتنقید کے تیر برسا دیئے‘اقرباپروری کا الزام

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی اپنے بیٹے آریان خان کے ساتھ فلم میں انٹری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اقربا پروری کا الزام عائد کیا جار رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے بیٹے آریان خان کے ساتھ فلم نگری میں انٹری کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اور آریان ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم لائن کنگ کے ہندی ری میک ورڑن میں مفاسا اور سمبا کی

وائس اوور کریں گے۔ اداکار کے اس اعلان کے بعد اْن کے مداحوں کی جانب سے کافی گرم جوشی دیکھنے میں آئی۔بہت سے فنکاروں نے شاہ رخ کو بیٹے کی انٹری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد بھی دیں لیکن کچھ شائقین ایسے بھی ہیں جنہوں نے شاہ رخ کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔لکشیا متل نامی ایک صارف نے لکھا کہ ڈزنی والوں کو پتا تھا کہ بھارت میں لائن کنگ کا اسکرپٹ بیچنے کے لیے بھی اقربا پروری کا سہارا لینا پڑے گا۔ وہ اس لیے کہ کیوں کہ ہم اس کے حق دار ہیں، ہمیں آریان کے فلم کرنے سے کوئی شکوہ نہیں لیکن لائن کنگ جیسی اتنی بڑی فلم پلیٹ میں رکھ کے اسے پیش کردینا اقربا پروری نہیں تو اور کیا ہے۔شہری ونود نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیسے میں کتنی طاقت ہوتی ہے، اقربا پروری کو خوش آمدید کہتے ہیں اسی طرح ایک خاتون نے کہا کہ بھارتیوں نے خاندانی سیاست کو تو مسترد کردیا لیکن بالی ووڈ میں اب بھی موروثی اور خاندانی نظام کو مسترد نہیں کیا جاسکا۔شیوتا نامی خاتون نے تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ خود کو بادشاہ سمجھنے والے شاہ رخ خان نے ایک نئے انداز کے ساتھ اقربا پروری کی بنیاد رکھ دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…