جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سلمان خان کی گارڈز کیساتھ منفرد انداز سے ورزش کی ویڈیو وائرل

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی اپنی سکیورٹی منفرد انداز سے چیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان بالی ووڈ انڈسڑی کا وہ نام ہے جو اپنی اداکاری کی وجہ سے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہے اور اْن سے محبت کرنے والوں کی تعداد بھی خاصی زیادہ ہے، مقبولیت کے پیش نظر سلو میاں نے اپنی حفاظت کے لیے ذاتی گارڈز بھی رکھے ہوئے ہیں جو سائے کی طرح اداکار کے ساتھ ہر جگہ رہتے ہیں۔سلمان خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مشین پر ورزش

کرتے نظر آرہے ہیں لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ مشین پر انہوں نے اپنے دو گارڈز کو بھی بٹھا رکھا ہے۔ دیکھنے میں تو یہ پرمزاح اسٹنٹ لگ رہا ہے لیکن یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔سلمان خان نے ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ میرے سکیورٹی معاملات میں اتار چڑھاؤ کا تجربہ کرنے کے بعد میرے سکیورٹی گارڈز نے یہ جان لیا کہ وہ خود کتنے محفوظ ہیں۔یاد رہے کہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ ان دنوں سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں اْن کے مد مقابل کترینہ کیف، دیشا پٹانی اور تبو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…