اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

ہریتھک روشن اورکنگنا رناوت کے درمیان لڑائی میں نیا موڑ آ گیا

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) ناموربالی ووڈ اداکارہریتھک روشن اورکنگنا رناوت کے درمیان تین برسوں سے چل رہی لڑائی میں نیا موڑ آیا ہے جس نے یقیناً ہرتیھک روشن کو بڑا جھٹکا دے دیا۔اداکارہ کنگنا رناوت اور بالی ووڈ کی نامور شخصیتوں کے درمیان تنازع نیا نہیں، کنگنا رناوت اب تک کرن جوہر، مہیش بھٹ، عالہ بھٹ اورسونوسود سمیت تقریباً پوری بالی ووڈ انڈسٹری سے لڑچکی ہیں، لیکن ان کی سب سے مشہور لڑائی اداکار ہرتھیک روشن کے ساتھ ہے جس کا آغاز تین برس قبل ہوا تھا۔ تاہم یہ لڑائی وقت کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی پڑتی گئی اور کافی عرصے سے بالی ووڈ نگری میں اس کی گونج بھی سنائی نہیں دے رہی تھی۔

لیکن اب اس معاملے میں ایک نیا موڑ آیا ہے۔حال ہی میں ہرتھیک روشن کی بہن سنینا روشن نے اپنے ہی بھائی کے خلاف ٹوئٹ کرکے پوری بالی ووڈ انڈسٹری کودنگ کردیا ہے۔ سنینا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری ساری حمایت کنگنا کے ساتھ ہے۔ جس کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ سنینا نے اپنے بھائی پرکنگنا رناوت کو ترجیح دی ہے۔ ہرتیھک کا اپنی بہن کی اس ٹوئٹ پرتاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔دوسری جانب کنگنا رناوت کی بہن رنگولی نے چند روزقبل کہا تھا کہ ہرتیھک روشن کی بہن نے انہیں اور کنگنا کو فون کرکے ہرتیھک اور کنگنا کے معاملے پر پہلے آواز نہ اٹھانے کے لیے معافی مانگی ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…