ِکراچی (این این آئی)ٹیلی ویژن کی پڑھی لکھی اور با صلاحیت اداکارہ رباب ہاشم کہتی ہیں کہ میرے دیگر ڈراموں کی طرح 19جون بروز بدھ سے شروع ہونے والا ڈراما ’’میرے محسن‘‘ مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرے گا۔ ڈرامے کے ہدایتکار فیضان ہیں، جو اس سے قبل بھی کئی یادگار ڈرامے ناظرین کے لیے پیش کر چکے ہیں۔’’میرے محسن‘‘ میں سینئر اور جونیئر فنکاروں کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ سینئر اداکارہ صبا حمید، تنویر جمال
ارم اختر اور گل رعنا بھی مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے۔رباب ہاشم نے اپنے ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ڈرامے کی او ایس ٹی کی ویڈیو پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جسے معروف گلوکار نبیل شوکت اور نرمل نے گایا ہے۔سید جبران نے ڈرامے میں مرکزی کردار نبھایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رباب ہاشم نے بتایا کہ میرے مداح مجھے بہت جلد سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوتے دیکھیں گے۔