پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

پاکستانی وہ اداکار جس کرینہ کپور کیساتھ مرکزی کردار کرتے کرتےرہ گیا

datetime 18  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘میں کرینہ کپور کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔فلم ’’رانگ نمبر‘‘،’’مہرالنسا وی لب یو‘‘اور ’’وجود‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار دانش تیمور بالی ووڈ جاتے جاتے رہ گئے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘میں کرینہ کپور کے مقابل مرکزی کردار اداکرنے کی پیشکش ہوئی تھی جسے انہوں نے فراخ دلی سے قبول بھی کرلیا تھا۔بات اتنی آگے بڑھ چکی تھی کہ شوٹنگ کی تاریخیں اور پیسوں کے معاملات بھی طے پاگئے تھے لیکن عین موقع پر کرینہ کپور امید سے ہوگئیں اورفلم کی تاریخیں آگے بڑھ گئیں۔کرینہ کے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد جب کرینہ شوٹنگ کے لیے تیار ہوئیں تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی اور یوں وہ بالی ووڈ جاتے جاتے رہ گئے۔واضح رہے کہ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ گزشتہ برس 31 مئی کو ریلیز ہوئی تھی جس میں کرینہ کپور، سوارا بھاسکر، سونم کپور اورشیکھا تلسانیہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، جب کہ کرینہ کے مقابل مرکزی کردار اداکار سومیت ویاس نے اداکیا تھا اور اسی کردار کی پیشکش دانش تیمور کو ئی تھی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…