پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

“اگر میں آپ کی جگہ ہوتی تو زیادہ فکر آپ کے بچوں کی ہوتی کہ وہ آپ کے میگزین کور کے فوٹو شوٹ کو دیکھتے ، ٹوئٹر پر وینا ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان لفظی جنگ چھڑگئی،ذاتی حملوں اور نامناسب الفاظ کا استعمال، ثانیہ مرزا نے وینا ملک کو بلاک کردیا

datetime 18  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ورلڈ کپ 2019 میں پاک-بھارتی ٹیم کے میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں اور ثانیہ مرزا کی شیشہ پارلر میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس کے بعد اب ثانیہ مرزا اور پاکستانی اداکارہ وینا ملک کے درمیان بھی جھگڑے کا آغاز ہوگیا۔وینا ملک نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی وائرل ویڈیو پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘ثانیہ میں تمہارے بیٹے کے لیے فکرمند ہوں، آپ اسے ایک شیشہ پارلر لے کر گئیں، کیا یہ اس کے لیے خطرناک نہیں؟ اور جہاں تک مجھے معلوم ہے اس جگہ پر صرف جنک فوڈ ملتا ہے جو ہمارے کھلاڑیوں کی صحت کے لیے مضر ہے، آپ کو بھی اس بات کا اندازہ ہوگا، کیوں کہ آپ خود ایک ماں اور کھلاڑی ہیں’۔وینا کی اس ٹویٹ کے بعد ثانیہ مرزا نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ‘وینا میں اپنے بیٹے کو شیشہ پارلر لے کر نہیں گئی اور یہ آپ کا یا کسی اور کا مسئلہ بھی نہیں، کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ میں جتنا اپنے بیٹے کا خیال رکھ سکتی ہوں کوئی اور نہیں رکھ سکتا، دوسری بات یہ کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ماہر غذائیت نہیں، نہ ہی ان کی ماں، پرنسپل یا ٹیچر ہوں، جسے یہ معلوم ہو کہ وہ کب سوتے ہیں، کب اٹھتے ہیں، کب کھاتے ہیں، آپ کے خیال کا شکریہ، یہ قابل معنی ہے’۔بعدازاں وینا نے ثانیہ مرزا کو کرارا جواب دیتے ہوئے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ‘خوشی ہوئی یہ سن کر کہ آپ اپنے بیٹے کو وہاں نہیں لے کر گئیں، ویسے کیا میں نے کہیں یہ لکھا کہ آپ پاکستانی ٹیم کی ماہر غذائیت یا ماں ہیں؟ میں نے بس یہ کہا کہ آپ خود ایک کھلاڑی ہیں تو یقینا آپ جانتی ہوں گی کہ فٹنس کھلاڑیوں کے لیے کتنی ضروری ہوتی ہے، اور آپ ایک کرکٹر کی اہلیہ بھی تو ہیں؟ آپ کو ان کی صحت کا خیال رکھنا چاہیے’۔ان دونوں اسٹارز کے درمیان جاری اس تکرار کا اختتام یہاں نہیں ہوا، ثانیہ مرزا نے وینا ملک پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ

‘تیسری اور سب سے ضروری بات یہ کہ اگر میں آپ کی جگہ ہوتی تو مجھے زیادہ فکر اس بات کی ہوتی کے میرے بچے وہ ‘نامناسب’ میگزین کور نہ دیکھ لیں، جس میں آپ موجود ہیں، آپ جانتی ہیں نہ وہ بھی خطرناک ہے؟ لیکن آپ کے خیال کا بیحد شکریہ، یہ میرے لیے بہت زیادہ قابل معنی ہے’۔البتہ جیسے ہی ثانیہ کو اس بات کا اندازہ ہوا کہ انہوں نے وینا پر تنقید کرتے ہوئے غلط جملوں کا انتخاب کرلیا،

انہوں نے اپنی اس ٹویٹ کو فوری ڈیلیٹ کردیا۔تاہم اس کے اسکرین شاٹس پورے ٹوئٹر پر وائرل ہوگئے۔وینا نے ثانیہ کی اس ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اپنے اندر ہمت لائیں اور اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے سے گریز کریں، خوش قسمتی سے ٹیکنالوجی کافی آگے بڑھ چکی ہے، اتنی کے اب لوگ اپنے کیے عمل سے انکار نہیں کرسکتے، اور جس میگزین کور کی آپ بات کررہی ہیں،

اس میں میری تصاویر کو تبدیل کرکے پیش کیا گیا، بلکہ میں بھی وہ تمام تنازعات سامنے لا سکتی ہوں، جن کا آپ حصہ رہی، لیکن میں اس بحث کا رخ نہیں موڑنا چاہتی’۔اس جھگڑے کے چلتے ثانیہ مرزا نے وینا ملک کے ٹوئٹر اکانٹ کو بلاک کردیا، جس کا اسکرین شاٹ وینا نے شیئر بھی کیا۔خیال رہے کہ ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں پاکستانی ٹیم کی بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کو اس کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…