لاہور(این این آئی)اداکارہ صائمہ اظہر نے کہا کہ کراچی ٹی وی کے اداکاروں ، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کی کاوشوں کی وجہ سے اردو فلموں کا رجحان زور پکڑ رہا ہے ، جن لوگوں نے فلم انڈسٹری سے کمایا ہے انہیں اس کی بحالی کیلئے آگے بھی آنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں صائمہ اظہر نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششوں میں کراچی کے فنکاروں، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو تحسین پیش نہ کیا جائے تو یہ نا انصافی ہو گی ۔
پہلے یہ چھاپ تھی کہ ڈرامہ اور فلم انڈسٹری لاہور میں ہے اور اب یہ چھاپ کراچی پر لگ گئی ہے ،میرے خیال میں تمام شہروں کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو مشترکہ طو رپر کام کرناچاہیے اور نہ صرف مشترکہ سرمایہ کاری کی جائے بلکہ فنکاروں کو بھی کاسٹ کرنا چاہیے جس سے ہم زیادہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ صائمہ اظہر نے کہا کہ وہ دن دورنہیںجب پاکستان کی فلم انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل کر یگی ۔