کراچی(این این آئی)پاکستان کے یوم آزادی پر پولینڈ کی شہری لڑکی ایوزوبیک نے پاکستانی پرچم پہن کر پی آئی اے کے طیارے میں’ ’کی کی چیلنج ‘‘ پررقص کیا تھا جس کی وجہ سے وہ دنوں میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھی ، وہ بنیادی طور پر پولینڈ اور انگلینڈ کی شہری ہے تاہم وہ ایک گلوبل سٹیزن ہے اور ملکوں ملکوں گھومتی رہتی ہے اور پاکستان کی سیاحت کے دوران ہی اس نے
پاکستانی پرچم کیساتھ رقص کیا تھالیکن اب اس نے پاکستان چھوڑدیا اور ساتھ ہی اس کی وجہ بھی بتادی ۔ایوزوبیک نے اپنے نئے سفر کیلئے پاکستان چھوڑ دیا اور اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ ایک نئے سفر کی شروعات کرنے جارہی ہیں ، گزشتہ سال سے اسلام آباد میں مقیم تھیں۔ ان کاکہناتھاکہ خلیل جبران کے اقوال نے مجھے احساس دلایا کہ اپنے خوابوں کی پیروی میں وہ شارٹ کٹس اور سیکیورٹی کی تلاش میں تھی ، اس نے رشتوں کی آڑ بھی لینے کی کوشش کی لیکن وہ جوچاہتی تھیں ، ایسا کچھ نہ حاصل ہوسکا، وہ دنیا کی لامحدودیت میں کھوجاناچاہتی ہیں اور اب وہ واپس جارہی ہیں جس کا اس کے خواب مطالبہ کرتے ہیں ، اس نے کچھ اصول بھی بنائے ہیں کہ تھمنا نہیں بلکہ چلتے رہنا ہے ۔پاکستان چھوڑنے کے بعد اپنے عزائم کے بارے میں انہوں نے بتایاکہ وہ افغانستان ، شام اور قزاقستان کے دیہی علاقوں میں جائیں گی اور جلد ہی وسط ایشیائی ممالک کے دورے کا بھی ارادہ ہے ۔تازہ ترین اطلاعات کے بعد ایوزوبیک اب شام پہنچ چکی ہیں ۔ اپنی پوسٹ میں ایوا نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انہیں معلوم ہے کہ ان کے مداح ان کو فالو کرتے ہیں اور ان کیلئے شاندار اختتام اور نئی شروعات کی نیک خواہشات ۔ یادرہے کہ طیارے کیساتھ ویڈیو وائرل ہونے اور کچھ لوگوں کی طرف سے تنقید ہونے پر زوبیک نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کرکے دل آزاری پر معذرت بھی کی تھی ۔ اس نے کہا تھا کہ اس ویڈیو(پاکستانی پرچم والی) پر میرے فالوورز کی طرف سے مجھے بے تحاشا مثبت پیغامات بھی موصول ہوئے ہیں ۔ اس ویڈیو کا مقصد پاکستان کی سیاحت و ثقافت کی تشہیر کرنا تھا تاہم اگر اس سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں ۔ میں پاکستان سے محبت کرتی ہوں اور پوری دنیا میں اس کے کلچر اور سیاحت کی تشہیر کرتی رہوں گی۔