کراچی(این این آئی) ڈرامہ ’سنو چندا‘ میں اجیا کا کردار ادا کرنے والی اقراء عزیز نے کہا ہے کہ مجھے اس ڈرامہ میں اپنا کردار تازہ ہوا کی مانند محسوس ہوتا تھا۔اقراء عزیز نے مشہور ڈرامہ ‘سنو چندا‘ میں اپنے کردار سے متعلق ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے کردار ’اجیا‘ اور میری حقیقی زندگی میں بہت یکسانیت ہے کیوں کہ دونوں بہت ہی حساس اور شوخ و چنچل مزاج کی مالک ہیں۔
جو ہنسنے اور مسکرانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی ہنساتے ہیں۔اقراء عزیز نے یہ کہا کہ میں نے اس کردار کو دیکھ کر خوشی سے ڈرامہ سائن کیا کیوں کہ مجھے یہ کردار تازہ ہوا کی مانند لگا تھا اور اس کردار کو کرتے ہوئے میں ذہنی تناؤ سے باہر رہی کیوں کہ میں اس کردار میں اتنا ڈوب چکی تھی کہ میرا موڈ اور رویہ بھی خاصا تبدیل ہو گیا تھا جیسا کہ مجھے اْس وقت ضرورت بھی تھی۔