جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

شردہا اور پربھاس کی کی ایکشن فلم ’’ساہو‘‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز

datetime 15  جون‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی ایکشن فلم ’ساہو‘ کا طویل انتظار کے بعد پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا جس میں فلم کے دونوں مرکزی اداکار شاندار ایکشن میں نظر آئے۔فلم کی کہانی ایکشن اور فینٹسی ورلڈ پر مبنی نظر آتی ہے جس میں پربھاس ہیرو کے کردار ادا کررہے ہیں،ایک منٹ 39 سیکنڈ دورانیے پر مبنی اس ٹیزر میں کیمرا ورک بھی شاندار نظر آیا۔فلم کا ٹیزر گزشتہ روز ریلیز کیا گیا، جسے اب تک 60 ملین مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، کسی بھی ٹیزر کی جانب سے اب تک ایسا ریکارڈ نہیں بنایا گیا۔فلم ’ساہو‘ کو بیک وقت ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا۔

جس طرح پربھاس کی پہلی فلم ’باہو بلی 2‘ کو کیا گیا تھا۔پروڈیوسر وامسی کی فلم ’ساہو‘ کی ہدایات سجیتھ نے دیں ہیں، جب کہ اسکرپٹ بھی انہوں نے ہی لکھا ہے۔’ساہو‘ کیلئے سب سے پہلے بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف کا نام سامنے آیا تھا مگر جلد ہی ان کے بجائے باہو بلی 2 کی ہیروئن انوشکا شیٹھی کا نام بطور ہیروئن سامنے آیا،لیکن اضافی وزن کے باعث انوشکا شیٹھی کو بھی فلم سے خارج کردیا گیا، اس دوران کچھ دیگر ہیروئنز کے نام بھی ساہو کی ہیروئن کیلئے گردش کرتے رہے، تاہم سب ہیروئنز کے نام افواہیں ثابت ہوئیں۔فلم رواں سال 15 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…