لاہور(این این آئی)اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ بہترین اسکرپٹ کے ساتھ اگر ڈائریکٹر اچھا نہ ہو تو کوئی بھی پراجیکٹ کامیاب نہیں ہو سکتا ، بنیادی طور پر ڈائریکٹر کسی بھی پراجیکٹ کا کپتان ہوتا ہے اورہر کسی نے اس کی رہنمائی میں آگے بڑھنا ہوتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں نادیہ خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے کیرئیر میں مزاحیہ ڈرامہ ’’ڈولی ڈارلنگ ‘‘ میںکام کر رہی ہوںجس میں اعجاز اسلم میرے شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رائٹر ڈاکٹر یونس بٹ نے انتہائی اسکرپٹ تحریر کیا ہے اور اس کے ساتھ ڈائریکٹر افتخار عفی کی بھرپو رمحنت نے پراجیکٹ کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افتخار عفی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بڑا خوشگوار رہا ہے اور میں نے ایسے بہت کم ڈائریکٹر دیکھے ہیں جو اپنی ٹیم سے احسن طریقے سے کردار کے مطابق کام لیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی پوری ٹیم کام کر کے لطف اندوز ہو رہی ہے اور اس کا کریڈٹ پراجیکٹ کے کپتان افتخار عفی کو جاتا ہے ۔