لاس اینجلس (این این آئی)ہالی وڈ کی اینیمیٹڈ فلم ’’ٹوائے اسٹوری فور‘‘ کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد لاس اینجلس میں منعقد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بچوں اور بڑوں کی من پسند ہالی وڈ کی اینیمیٹڈ فلم ’’ٹوائے اسٹوری فور ‘‘کا رنگا رنگ رلڈ وائیڈپریمیر لاس اینجلس میں سجا تو ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی جھرمٹ اتر آئی۔ پریمیئر کے موقع پر ہالی وڈ کے وہ تمام ستارے موجود تھے جنہوں نے فلم کے مختلف کرداروں
کے لیے پس پردہ آواز کا استعمال کیا۔فلم میں آواز کا جادو جگانے والے تمام ستارے اپنے پرستاروں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔کئی ستارے تو اس محفل میں خوب سج دھج کر آئے جبکہ کچھ نے تو بچوں کو مہمان بھی بنایا۔اینیمیٹڈ فلم’’ ٹوائے اسٹوری فور‘‘21 جون کوسینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ ان ستاروں کو یقین ہے کہ ان کی یہ فلم پچھلی تخلیق کی طرح دنیا بھر میں زبردست کمائی کے ریکارڈ قائم کرے گی۔