عامر خان کی بیٹی موسیقی کی تعلیم لیتے لیتے ہندو نوجوان کو دل دے بیٹھی

14  جون‬‮  2019

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان یوں تو اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ مناسب وقت آنے پر وہ اپنے بچوں کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرائیں گے۔تاہم ان کی جانب سے بچوں کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرائے جانے سے قبل ہی ان کی بیٹی ارا خان کے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔اگرچہ عامر خان بیٹی سے قبل بیٹے جنید خان کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانا چاہتے ہیں۔

تاہم ان کی بیٹی ارا خان کی میڈیا میں شہرت سے لگتا ہے کہ وہ اپنے بھائی سے قبل شوبز کا حصہ بنیں گی۔ارا خان یوں تو تاحال موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کی وجہ سے وہ آئے دن خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔حال ہی میں ارا خان نے انسٹاگرام کے’ ’آسک می‘‘ فیچر کا استعمال کیا۔اس فیچر کے ذریعے کوئی بھی شخص اکاؤنٹ ہولڈر سے کوئی بھی سوال کر سکتا ہے۔اسی فیچر کے تحت کئی افراد نے ان سے سوالات کیے اور ایک شخص نے ارا خان سے سوال کیا کہ وہ اس وقت کس سے محبت کرتی ہیں یا ان کے اس وقت کس سے تعلقات ہیں؟سوال کے جواب میں ارا خان نے اپنے دوست ہندو نوجوان مشال کرپلانی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور کوئی بھی جملہ لکھنے سے گریز کیا۔ارا خان کی جانب سے ہندو نوجوان کے ساتھ رومانوی انداز میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ عامر خان کی بیٹی ہندو نوجوان کو دل دے بیٹھی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ارا خان اور مشال کرپلانی کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی انداز میں کھچوائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے آ رہے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے لیے اچھے جذبات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ مشال کرپلانی اور ارا خان ایک ہی کالج سے موسیقی کی تعلیم لے رہے ہیں اور دونوں کے تعلقات بھی وہیں پر استوار ہوئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…