ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ کے ہراسانی کے کیس کے الزام میں اداکار نانا پاٹیکر کو کلین چٹ مل گئی۔بھارتی پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نانا پاٹیکر کے خلاف ہراسانی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ناکافی ثبوتوں کی وجہ سے مزید تحقیقات ممکن نہیں۔دوسری جانب تنوشری دتہ نے ہراسانی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں تنوشری دتہ نے کہا کہ انہیں پولیس کے موقف سے کوئی حیرانی نہیں ہوئی، کرپٹ پولیس نے ایک کرپٹ شخص کو کلین چٹ دی۔