پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’فاسٹ اینڈ فیوریس‘‘ میں شامل کرنے پر ون ڈیزل کا شکر گزار ہوں : جان سینا

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ کی کامیاب فلم سیریز’’فاسٹ اینڈ فیوریس‘‘ کی کاسٹ میں ویسے ہی کئی کامیاب اداکار موجود ہیں اور اب ایک اور نامور شخصیت اس فلم کے ساتھ جڑ چکی ہے۔فلم کے ہدایت کار اور مرکزی اداکار ون ڈیزل نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ امریکی ریسلر اور اداکار جان سینا بھی فلم ’’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘‘ کی کاسٹ کا حصہ بن چکے ہیں‘ہالی ووڈ کی کامیاب سیریز ’’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘‘ اگلے سال 22 مئی کو ریلیز ہوگی جبکہ اب جان سینا نے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ فلم میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔اپنے انٹرویو میں جان سینا نے بتایا کہ یہ میرے لیے

بہت بڑا موقع ہے، مجھے گاڑیاں بیحد پسند ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اس سیریز سے قریب ہوں اور دنیا بھر میں مقبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ انتی بہترین ٹیم کا حصہ بن کر بیحد خوش ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں ون ڈیزل نے جان سینا کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کا اشارہ دیا تھا، جس کے بعد مداح جون سینا کو فلم میں دیکھنے کے لیے بہت بیتاب ہوگئے تھے۔فلم میں کاسٹ ہونے کے حوالے سے جان سینا نے کہا کہ میں ون کا بیحد شکر گزار ہوں، مجھے خوشی ہے کہ مجھے اس فلم کا حصہ بنایا گیا۔یاد رہے کہ ہالی ووڈ کی کامیاب سیریز ’’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘‘ اگلے سال 22 مئی کو ریلیز ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…