جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

دیپیکاپڈوکون کے ہاتھوں رنویرسنگھ کی بلے سے دھلائی کی ویڈیو وائرل

datetime 13  جون‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی اہلیہ دپیکا پڈوکون کے ہاتھوں بلے سے مار کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ

دپیکا کے ہاتھوں مار کھا رہے ہیں دراصل یہ حقیقی مار نہیں بلکہ مذاق کے طور پر بنایا ایک کلپ ہے جسے انہوں نے اپنی نئی آنے والی کرکٹ کی کہانی پر مبنی فلم ’’83‘‘ میں شامل ہونے کے موقع پر بنایا ہے۔ جب کہ ویڈیو کے ساتھ رنویر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ یہ میری حقیقی اور فلمی زندگی کی کہانی ہے۔دپیکا پڈوکون فلم ’’83‘‘ میں بھی رنویر سنگھ کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی جس کی شوٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے دپیکا لندن بھی پہنچ گئی ہیں جہاں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ بڑی اسکرین پراداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔دپیکا پڈوکون نے فلم ’’83‘‘ میں شامل ہونے کے حوالے سے کہا کہ میں ہدایتکار کبیر خان کی شکر گزار جنہوں نے مجھے اس فلم میں شامل کیا، سچ تو یہ ہے کہ فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ دو ماہ قبل ہو گیا تھا تاہم دوسری فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے اعلان نہیں کیا گیا تھا کیوں کہ ہمیں اعلان کرنے کے لئے صحیح وقت کا انتظار تھا۔واضح رہے کہ بھارتی لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر کی سوانح حیات پر مبنی فلم ’’83‘‘ میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 10 اپریل 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…