احسن خان اپنے نئے شو ’’بول نائٹس ود احسن خان‘‘ میں میزبانی کرتے نظر آئیں گے

13  جون‬‮  2019

کراچی (این این آئی)احسن خان اپنے نئے شو ’’بول نائٹس ود احسن خان‘‘ میں میزبانی کرتے نظر آئیں گے جو نامور ستاروں کو اپنے شو پر مدعو کریں گے اور ان کے ساتھ ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات جیت کریں گے۔اداکار کا اپنے شو کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں ان ستاروں پر فوکس کررہا ہوں جن کو لوگ تیزی اور دلچسپی کے ساتھ فالو کررہے ہیں، جو میڈیا میں مقبول ہیں۔

میں ان ستاروں سے عام انداز میں بات چیت کروں گا، اس شو کا کوئی اسکرپٹ نہیں، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جس طرح کا میں انسان ہوں، لوگ بہت جلدی میرے ساتھ مطمئن محسوس کرنے لگتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک میں عائزہ خان اور دانش تیمور، ریما اور عمران عباس، حرا مانی اور عفان وحید، رمشا خان اور منیب بٹ جیسے ستاروں کو اپنے شو پر مدعو کرچکا ہوں، بہت جلد میں سجل علی اور دیگر ستاروں کو بھی شو پر آنے کی دعوت دوں گا۔احسن خان کے مطابق ان کی ٹیم سوشل میڈیا پر سروے کررہی ہے کہ مداح کس کے بارے میں کیا جاننا چاہتے ہیں اور پھر اس ہی انداز میں سوالات تیار کیے جاتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ میرا خیال ہے لوگوں کو اسٹارز کو اس طرح جاننا چاہیے جو وہ حقیقت میں ہیں، ان کی عزت کرنی چاہیے، وہ دنیا میں موجود جنتے بھی اسٹارز ہیں ان کے برابر ہی ہیں، اور ہمیں اپنے ستاروں کو مثبت انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔شو کا آغاز مدعو کیے گئے اسٹارز کے تعارف سے کیا جاتا ہے، جس کے بعد چند سوالات پوچھے جاتے ہیں۔بعدازاں شو میں چند گیمز کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے یہ مزید دلچسپ بن جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…