عدنان سمیع کا ٹویٹر اکاونٹ بھی ہیک، عمران خان کی تصویر لگادی گئی

12  جون‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد اب عدنان سمیع خان کا بھی ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا اور اْن کی پروفائل پر بھی عمران خان کی تصویر لگادی گئی۔ترک ہیکر نے امیتابھ بچن کے بعد اب بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کا بھی ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا۔ ہیکرز نے پروفائل پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر چسپاں کی اور تصویر کے نیچے نام کے ساتھ

ترکی زبان میں پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کیا اور پاکستان اور ترکی کا جھنڈا بھی لگایا۔ہیکرز نے اپنی ایک ٹویٹ میں ایک تصویر بھی پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے عدنان سمیع کی جانب اشارہ کرتے ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جس نے ہمارے برادر ملک پاکستان سے غداری کی ہے جان لے کہ وہ اب پاکستانی وزیر اعظم اور پاکستانی جھنڈے کو اپنے پروفائل تصاویر کے طور پر دیکھے گا۔ہیکرز نے یہ بھی کہا کہ یاد رکھو کہ سچائی جو ہے وہ ایک نظر نہ آنے والی فوج ہوتی ہے جس پر کچھ صارفین کی جانب سے حمایت بھی کی گئی اور ان ہیکرز کی مدد کرنے کی بھی پیش کش کی گئی۔ہیکرز نے عدنان سمیع خان کے اکاؤنٹ پر اپنی تیسری ٹوئٹ میں فٹ بال کے ساتھ اپنی اور ترکی کے لوگو پر مشتمل تصویر پوسٹ کی اور گزشتہ روز امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹویٹ یہاں بھی پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ ہم آئس لینڈ کی جانب سے ترکی فٹ بالروں کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں، ہم نرمی سے تو بولتے ہیں لیکن ساتھ میں ایک چھڑی بھی رکھتے ہیں اور وہاں ایک بڑے سائبر حملے سے آپ کو آگاہ کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…