رنبیر کپور جلد ہی انڈسٹری کے نئے ڈان بنتے دکھائی دیں گے

12  جون‬‮  2019

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ ہیرو رنبیر کپور کو یوں تو چاکلیٹی ہیرو قرار دیا جاتا ہے، تاہم جلد ہی وہ انڈسٹری کے نئے ڈان بنتے دکھائی دیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ رنبیر کپور آنے والی کرائم تھرلرفلم ’ڈان‘ میں شاہ رخ خان کی جگہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ شاہ رخ خان آخری بار

اپنی کامیاب فلم سیریز ڈان کی تیسری فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، لیکن اب خبریں آ رہی ہیں کہ ان کی جگہ رنبیر کپور کو کاسٹ کیا جائے گا۔فلم فیئر کے مطابق اطلاعات ہیں کہ رنبیر کپور ڈان سیریز کی تیسری فلم میں شاہ رخ خان کی جگہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ساتھ ہی بتایا گیا کہ نہ صرف’ڈان تھری‘ کے مرکزی ہیرو کو تبدیل کیا جائے گا بلکہ اس بار فلم کے ہدایت کار بھی تبدیل کیے جائیں گے اور تیسری فلم کی ہدایات راج کمار ہیرانی دیں گے۔اس سے قبل ’ڈان‘ سیریز کی دونوں فلموں کی ہدایات اداکار فرحان اختر نے دی تھیں۔یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ اس بار ’ڈان تھری‘ میں پریانکا چوپڑا کے بجائے نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا اور اب خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی مکمل کاسٹ ہی نئی ہوگی۔اطلاعات ہیں کہ ڈان تھری کو شاہ رخ خان کی فلم پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلی‘ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔اگرچہ تاحال فلم کی ٹیم نے ڈان تھری کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں فلم کی ٹیم باضابطہ اعلان کرکے آئندہ سال تک فلم کو ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…