منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سشمیتا سین ایک بار پھر پردہ اسکرین پر واپسی کے لیے تیار

datetime 10  جون‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین کافی عرصے سے پردہ اسکرین سے غائب ہیں مگر اب ایسا لگتا ہے کہ وہ ایک بار پھر واپسی کے لیے تیار ہیں۔وہ آخری مرتبہ 2010 کی بولی وڈ فلم ’نو پرابلم‘ میں کام کرتی نظر آئیں تھیں، جس کے بعد وہ 2015 ایک

بنگالی فلم میں بھی جلوہ گر ہوئیں، مگر صاف ظاہر ہے وہ بیشتر افراد نے نہیں دیکھی تھی ۔بس گزشتہ سال یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ کسی نیٹ فلیکس پراجیکٹ کا حصہ بن سکتی ہیں اور اب لگتا ہے کہ انہوں نے اس کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ایک انسٹاگرام پوسٹ میں سشمیتا سین نے طویل وقفے کے بعد واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے لکھا ‘میک اپ، ہیئر، لائٹ اور آئینہ، راؤنڈ 2، میں واپسی کی تیاری کررہی ہوں۔43 سالہ اداکارہ اتنے برسوں میں کافی حد تک میڈیا کی نظروں سے دور رہیں مگر گزشتہ سال وہ اس وقت شہ سرخیوں کا حصہ بنیں جب انہوں نے خود سے 15 سال کم عمر ماڈل سے تعلقات استوار کیے۔پہلے اس حوالے سے افواہیں اور مختلف رپورٹس سامنے آتی رہیں اور پھر اداکارہ نے خود اس بارے میں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں وضاحت کی۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں واضح کیا کہ اس وقت ان کے اور ماڈل کے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہیں۔پوسٹ میں سشمیتا سین نے لکھا کہ انہیں اپنی اور روہمن شال کی شادی سے متعلق خبروں کا پتہ چلا، جن میں کوئی صداقت نہیں۔سشمیتا سین نے واضح کیا کہ وہ فوری طور پر شادی کا ارادہ نہیں رکھتیں، ان کی شادی سے متعلق وائرل ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔تاہم انہوں نے اپنی پوسٹ میں خود سے 15 سال کم عمر ماڈل سے تعلقات کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ ان دنوں روہمن کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں۔اداکارہ نے اگرچہ ماڈل سے تعلقات کا اعتراف کیا اور فوری شادی کی خبروں کو مسترد کیا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ مستقبل میں کب تک شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔سشمیتا سین نے اگرچہ شادی نہیں کی، تاہم انہوں نے 2 بچوں کو گود لے رکھا ہے، انہوں نے سب سے پہلے 2000 میں ایک بچی اور بعد ازاں 2010 میں دوسری بچی کو گود لیا۔سشمیتا سین نے 1996 میں فلم ’دستک’ سے کیریئر کا آغاز کیا، اب تک وہ 40 کے قریب فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…