نیویارک(این این آئی)ہالی وڈ کی اینیمیٹڈ ایڈونچر فلم’ ’دا سیکریٹ لائف آف پیٹس 2‘ ‘نے ریلیز کے پہلے 3 دنوں میں 7 ارب 4 کروڑ سے زائد کمائی کر کے شمالی امریکی باکس آفس پرپہلی پوزیشن سنبھال لی۔فلم ’ ایکس مین ڈارک فونیکس‘ نے 4 ارب 93 کروڑ سے
زائد کا بزنس کیا اور دوسرے نمبر پر آ گئی۔جادوئی چراغ، دیوہیکل جن اور اْڑتے قالین کے ساتھ الہٰ دین کے محیر العقول کارناموں نے شائقین فلم کو اپنے سحر میں جکڑ لیا، گزشتہ ہفتے 3ارب 66 کروڑ سے زائد بٹور کر فلم ’الہٰ دین‘ تیسرے نمبر پر جم گئی۔