سمیع خان کی نئی فلم ’’ کاف کنگنا ‘‘عید الاضحیٰ پر ریلیز ہو گی

10  جون‬‮  2019

لاہور(این این آئی) عید الفطر پر سینما گھروں میں رانگ نمبر 2 سے تہلکہ مچانے والے اداکار سیمی خان عیدالضحیٰ پر بھی ناظرین کو بہترین تفریح فراہم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اداکار سمیع خان کی عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم’’ کاف کنگنا ‘‘کا ٹریلرجاری

کر دیا گیا ہے۔ فلم پاکستانی لڑکے کی بھارتی لڑکی سے محبت کی لازوال کہانی ہے جس میں بھارتی لڑکی کنگنا کا کردار ایشان فیاض جبکہ پاکستانی لڑکے کعٰف کا کردار سمیع خان ادا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں عائشہ عمر، ساجد حسن، فضا علی اور دیگر شامل ہیں۔خلیل الرحمان قمر نے ہدایت کاری کے ساتھ فلم کی کہانی بھی لکھی ہے۔اگرچہ تقسیم ہند کے موضوع پر متعدد پاکستانی ڈرامے اور کچھ فلمیں بھی بنائی جا چکی ہیں اور ان میں دونوں ممالک کے افراد میں محبت کو بھی دکھایا گیا ہے تاہم فلم کعٰف کنگنا ان فلموں سے مختلف معلوم ہوتی ہے۔حال ہی میں فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والی لڑکی اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے لڑکے کی محبت کے جنون کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ محبت کرنے والے دو ملکوں کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے سماج کا سامنا کرتے ہیں جب کہ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں نامور اداکارہ نیلم منیر کا آئٹم سانگ بھی شامل ہے۔فلم کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…