پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکارہ شالو شامو نے خود کیساتھ پیش آنے والے شرمناک واقعے سے پردہ ہٹادیا

datetime 9  جون‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ میں بھی می ٹومہم کے تحت کئی اداکارائیں خود کے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے واقعات پر بات کرچکی ہیں۔ اسی مہم کے تحت جنوبی ہندوستان کی تامل فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ شالو شامو نے بھی خود کے ساتھ

پیش آنے والے شرمناک واقعے سے پردہ ہٹایا ہے۔انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شالو شامو نے خود کے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے کے بارے میں بات کی۔ ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا ’ کیا آپ بھی می ٹو سے متاثر ہوئی ہیں؟ آپ کو بہت کم چانسز ملتے ہیں کیونکہ آپ بہت سٹریٹ فارورڈ ہیں‘۔ اس سوال کے جواب میں شالو شامو نے کہا کہ انہیں بھی می ٹو کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن وہ اس کی شکایت نہیں کریں گے کیونکہ ان کی پرورش ایسی ہے کہ وہ ان معاملات سے خود ہی نمٹ سکتی ہیں۔ ’ فرض کریں کہ اگر میں اس بارے میں شکایت کرتی بھی ہوں تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ مخالف پارٹی اسے کھلے دل کے ساتھ قبول کرلے گی؟ یہ دنیا پاگلوں سے بھری پڑی ہے۔26 سالہ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اس قسم کے واقعات کا کئی بار سامنا کرنا پڑا ہے۔ ’ کچھ دن پہلے ہی ایک معروف فلم ڈائریکٹر نے مجھ سے رابطہ کیا اور اپنے ساتھ سونے کی فرمائش کی اور کہا کہ وہ اس خدمت کے عوض مجھے اپنی نئی فلم میں اداکار وجے دیو کونڈا کے مد مقابل کردار دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…