ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

ماڈل ثنا سرفراز نے عید کے موقع پر شادی کرکے سب کو حیران کر دیا

datetime 9  جون‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)ماڈل و اداکارہ ثنا سرفراز نے عید کے موقع پر شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ماڈل نے عید کے دوسرے دن 7 جون کو شادی کی، تاہم انہوں نے شادی سے متعلق مداحوں کو ایک دن بعد مطلع کیا۔ماڈل و اداکارہ نے شادی سے متعلق مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا، شادی کی اطلاع دینے سے قبل انہوں نے شوہر کے ساتھ عید کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ثنا سرفراز نے تقریبا سوا ایک ماہ قبل اپریل کے آخر میں دبئی میں مقیم امین قریشی سے منگنی کی تھی۔ماڈل نے

منگنی کا اعلان بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کیا تھا۔ان کے شوہر امین قریشی دبئی میں سول ایوی ایشن کے شعبے سے منسلک ہیں۔دونوں نے سادگی سے منگنی کی تھی اور ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں نے شادی بھی انتہائی سادگی سے کی ہے۔شادی کے موقع پر ماڈل اور ان کے شوہر نے روایتی عروسی لباس پہنے اور دونوں انتہائی خوش دکھائی دیے۔ماڈل نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اگرچہ شادی کرنے کی اطلاع دی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی شادی کہاں ہوئی؟



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…