ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب اْنہیں کوئی بھی کرائے پر گھر دینے کو تیار نہیں تھا۔ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے کریئر کے آغاز میں آنیوالی مشکلات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اْنہوں نے انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کیلئے بہت محنت کی ہے اور بہت سختیاں جھیلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکیلی تھیں اس لئے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ وقت اْن کیلئے بہت کڑا ثابت ہوا۔فلم ’پنک‘ کی اداکارہ نے بتایا کہ اْن کا تعلق بھارت کے
شہر دہلی سے ہے جب وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی غرض سے دہلی سے حیدر آباد آئیں تو اْنہیں ایک ماہ تک کوئی اپارٹمنٹ نہیں ملا تھا۔تاپسی پنونے مزید بتایا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ 500 روپے دے کر ہمیں فلم پردے پر دیکھنے تو آ جاتے ہیں مگر ہمیں کوئی گھر کرائے پر دینے کیلئے تیار نہیں ہوتا ، کیوں کہ لوگ ہمارے پیشے کو قابل اعتماد نہیں سمجھتے۔تاپسی نے بتایا کہ بہت دنوں کی کوششوں کے بعد اب اْن کو ایک اپارٹمنٹ مل گیا ہے وہ اپنی بہن کے ساتھ سکون کے ساتھ رہ رہی ہیں۔